سال 2018 کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم چھائی رہی، جب کہ آسٹریلیا کے لیے یہ سال خوفناک ثابت ہوا، اسی طرح پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور سری لنکا کی کارکردگی ملی جلی رہی۔تمام ٹیموں کی کارکردگی کا سالانہ چارٹ دیکھا جائے تو اس پر سرفہرست بھارتی ٹیم موجود ہے جس نے اپنی کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھا اور ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست ہے۔اسی طرح آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، پاکستان، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی کارکردگی اتار چڑھاؤ کا شکار رہی۔بھارتی کرکٹ ٹیم نے سال 2018 کا آغاز آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن سے کیا جو سال کے اختتام تک برقرار رہا، اس سال بھارت نے جنوبی افریقا میں پہلی مرتبہ ون ڈے سیریز اپنے نام کی اور انگلینڈ کو بھی اس کی سرزمین پر سیریز میں شکست دی۔بھارت نے 2018 کا ایشیا کپ بھی اپنے نام کیا اور ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بھی کامیاب رہی۔اس سال بھارت نے مجموعی طور پر 14 ٹیسٹ کھیلے جس میں 7 میں کامیابی اور 7 میں ناکامی کا سامنا رہا، اسی طرح 20 ایک روزہ میچز میں 14 میں کامیابی، 4 میں شکست اور 2 بے نتیجہ رہے۔محدود اوورز کے فارمیٹ میں بھارت نے 19 میچز کھیلے جس میں سے 14 میں کامیابی، 4 میں ناکامی اور ایک میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments