بالی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان کی 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ فلم بینوں کے لیے مایوس کن رہی تاہم عامر خان نئے سال 2019 میں اب تک کی سب سے بہترین فلم بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔عامر خان نے انسٹاگرام پر مداحوں کو سالِ نو کی مبارک باد دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اس برس کیا کیا کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ وہ اس سال اپنی زندگی کو دوبارہ سے ترتیب دیں گے اور 2018 میں جو غلطیاں کی ہیں ان سے سبق سیکھیں گے۔عامر خان کے مطابق ‘وہ رواں برس اپنی اب تک کی سب سے بہترین فلم بنائیں گے، کچھ نیا سیکھیں گے اور اپنی والدہ سمیت بچوں اور اہلیہ کرن کے ساتھ وقت گزاریں گے’۔واضح رہے کہ گزشتہ برس کے آخر میں عامر خان کی ہائی بجٹ فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوئی تھی، جس میں امیتابھ بچن، کترینہ کیف اور فاطمہ ثناء شیخ نے بھی مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments