بھارتی حکومت نے پارلیمنٹ کو بتایا ہے کہ سال 2018 کے دوران ماہ جون سے دسمبر تک بھارتی فورسز نے جموں وکشمیر میں 140 عسکریت پسندون کو ماردیا ہے اس دوران 426سنگباری کے واقعات پیش آئے سال 2018 کے دوران 34شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ راجیہ سبھا میں ممبروں کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے تحریری جواب میں بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ ہنس راج آہر نے کہاکہ جموں کشمیر میں اس عرصہ کے دوران119پر تشدد واقعات بھی پیش آئے۔ کشمیر اور ملک کے دوسرے حصوں میں مسلح تصادم آرائیوں میں سال2016کے دوران171فورسز اہلکار ہلاک ہوئے۔ ریاست خاص کرو ادی کشمیر میں حالات کو معمول پر لانے کیلئے اقدامات اٹھائے جار ہے ہیں۔ سیکورٹی ایجنسیوں نے گزشتہ سال آپریشن آل آوٹ شروع کیا جس کے زمینی سطح پر مثبت نتائج برآمد ہوئے۔حالات کو معمول پر لانے کیلئے مذاکرات کار کو نامزد کیا اور اس نے اپنے دوروں کے دوران عوامی وفود سے بھی ملاقات کی۔ انہوںنے کہاکہ حکومت ریاست میں امن و امان کی بحالی کیلئے کام کر رہی ہے اور وہ دن دور نہیں جب ریاست میں امن و امان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments