اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر ترکی کے لیے روانہ ہوگئے، جہاں ان کی ترک صدر طیب اردگان، تاجروں اور ترک سرمایہ کاروں سے ملاقات ہوگی۔وزیراعظم عمران خان نور خان ایئربیس سے ترکی کے لیے روانہ ہوئے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ترکی گئے ہیں۔وزیراعظم کے دورہ ترکی کے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق عمران خان آج شام 4 بجے ترکی کے شہر قونیہ پہنچیں گے۔شیڈول کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ ترکی میں مولانا رومی اور اتاترک میوزیم کا دورہ کریں گے۔دورے کے دوران عمران خان انقرہ میں بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کی تقریب سے خطاب کریں گے۔عمران خان دورہ ترکی میں جمعہ (4 جنوری) کی صبح کاروباری سرگرمیوں سے متعلق اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ وہ پاکستان میں دلچسپی کے خواہشمند ترک سرمایہ کاروں سے ملاقات بھی کریں گے۔وزیراعظم عمران خان جمعے کو ملت مسجد جائیں گے، جہاں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ان کے اعزاز میں ترک صدر کی طرف سے استقبالیہ دیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان کی ترک صدر طیب اردگان سے ون آن ون ملاقات بھی ہوگی، جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس اور عشائیہ بھی دیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان عشائیہ کے بعد ترک میڈیا کو انفرادی انٹرویو بھی دیں گے۔شیڈول کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی دورہ ترکی سے واپسی جمعے کی شام کو ہوگی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments