چین نے خلائی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کردیا، جس کا روبوٹک خلائی جہاز ‘چینگ فور’ چاند کے ‘تاریک حصے’ میں کامیابی سے اترنے والا پہلا جہاز بن گیا ہے۔چینی حکام کی جانب سے روبوٹک طیارے سے بھیجی جانے والی چاند کی تصویر بھی جاری کردی گئی۔ماضی میں چاند پر بھیجے جانے والے مشنز چاند کے اُس حصے میں بھیجے گئے تھے جو زمین کے رخ پر ہے تاہم چین نےامریکی اور روسی خلائی مشنز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کیا اور چینگ فور خلائی جہاز کو چاند کے تاریکی حصے پر کامیابی سے اتارا۔چینی میڈیا کے مطابق خلائی جہاز چینگ فور نے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 26 منٹ پر چاند پر لینڈنگ کی تھی۔جبکہ عالمی معیاری وقت کے مطابق رات ڈھائی بجے کے قریب چین کا چینگ فور طیارہ چاند کے قطب جنوبی۔ائیٹکن بیسن پر اترنے میں کامیاب ہوا۔مختلف قسم کے آلات سے لیس روبوٹوک جہاز ‘چینگ فور’ علاقے کی ارضیاتی خصوصیات جانچنے کے علاوہ حیاتیاتی تجربات بھی کرے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments