اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیےکہ حکومت کو آئے چار ماہ ہوگئے لیکن ایک بل منظور نہیں کرسکے۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد عدالت میں پیش ہوئے۔ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ اس حوالے سے کابینہ نے سفارشات منظور کرلی ہے۔اس پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ مجھے درست طریقے سے پتہ چلنا چاہیے کہ کیا قانون سازی ہوئی ہے، سیکریٹری قانون سے پتہ کرکے بتائیں، ہائیکورٹ کا کام رکا ہوا ہے۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ حکومت کو آئے چار ماہ ہوگئے لیکن ایک بل منظور نہیں کرسکے۔چیف جسٹس نے سیکریٹری قانون کو ہدایت دی کہ حکومت نے جو مسودہ تیار کرلیا وہ وہ پارلیمنٹ میں پیش کرے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments