مقبوضہ کشمیر کے 10 اضلاع میں تازہ برف باری سے سردی میں اضافہ جبکہ راستے بند ہو گئے
بڈگام ،گاندربل ،بارہمولہ ،بانڈی پورہ ،کپوارہ ،اسلام آباد،پلوامہ ،کولگام اورشوپیان میں برف باری
بڈگام کے پکھر پورہ علاقے میں ایک فٹ ، گلمرگ ، پہلگام اور سونہ مرگ میں ڈیڑھ فٹ برف ریکارڈ سری نگر میں شدید سردی کے دوران کمرے میں گیس لیکیج سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ان میں دو بچے اور دو خواتین شامل ہیں ادھرمقبوضہ کشمیر کے 10 اضلاع میں تازہ برف باری سے سردی میں اضافہ جبکہ راستے بند ہو گئے ہیں۔ بڈگام ،گاندربل ،بارہمولہ ،بانڈی پورہ ،کپوارہ ،اسلام آباد،پلوامہ ،کولگام اورشوپیان میں برف باری کاتازہ سلسلہ شروع ہوگیا۔ سری نگرمیں تھوڑی برف باری جاری تھی لیکن وادی کے باقی قصبہ جات اوردیہات وسرحدی علاقوں میں 3تا10انچ تک برف کی تہہ جم چکی تھی محکمہ موسمیات کے مطابق گریز اور لولاب میں ایک ایک فٹ برف ریکارڈ کی گئی ۔ وسطی ضلع بڈگام کے پکھر پورہ علاقے میں بھی ایک فٹ ، گلمرگ ، پہلگام اور سونہ مرگ میں ڈیڑھ فٹ برف ریکارڈ کی گئی ۔ وادی کے اطراف و اکناف میں باری برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ گریز اور لولاب میں بالترتیب ایک ایک فٹ برف ریکارڈ کی گئی۔ سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں ایک ایک فٹ ، سونہ مرگ میں دو فٹ ، بارہ مولہ اور سوپور میں آٹھ انچ ، پٹن میں چار انچ ، بانڈی پورہ میں دس انچ، شوپیاں اور کولگام میں ایک فٹ ، پلوامہ میں چار انچ، بنگس ہندواڑہ میں دو فٹ ، پٹھواری میں ڈیڑھ فٹ ، رفیع آباد میں دس انچ ، نوگام میں ایک فٹ ، لاوسہ میں دس انچ ، ماور قلم آباد میں آتھ انچ ، ہندواڑہ میں پانچ انچ ، کپواڑہ میں پانچ انچ ، لولاب میں دیڑھ فٹ جبکہ ٹنگمرگ میں پانچ انچ برف ریکارڈ کی گئی۔ شہر سرینگر میں شام سات بجے تک پانچ انچ برف ریکارڈ کی گئی۔ وسطی ضلع بڈگام کے پکھر پورہ علاقے سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ وہاں پر لگ بھگ دس انچ برف ریکارڈ کی گئی اور پوری وادی میں برفباری کا سلسلہ جاری تھا ۔ ادھر چرار شریف سے چاڈورہ شاہراہ پر برف جمع ہونے کے باعث بدترین ٹریفک جام کے مناظر دیکھنے کوملے۔ چرار شریف روڑ پر کئی گاڑیوں الٹ گئی جس کے نتیجے میں شاہراہ پر ٹریفک جام ہو گیا اور چند منٹوں کا سفر گھنٹوں میں تبدیل ہوکررہ گیا
Load/Hide Comments