لاہور: ترجمان واپڈا کے مطابق نیلم جہلم پروجیکٹ رواں سال پوری صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا کرنے کو تیار ہے۔واٹر اینڈ پاور ڈسٹری بیوشن اتھارٹی (واپڈ) کے ترجمان کے مطابق اپریل تا اگست 2018 تک پروجیکٹ کے چاروں یونٹ مرحلہ وار مکمل کیے گئے، نیلم جہلم پروجیکٹ پچھلے 8 ماہ سے نیشنل گرڈ کو بجلی مہیار کررہا ہے اور اب تک ایک ارب 80 کروڑ یونٹ بجلی مہیا کرچکا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ معاہدے کے مطابق نیلم جہلم پروجیکٹ کے الیکٹریکل و مکنیکل آلات کی تفصیلی انسپکشن ہوگی جس کے لیے جنوری کا انتخاب کیا کیونکہ ان دنوں دریا میں پانی کی آمد کم ہوتی ہے۔ترجمان واپڈا کا کہنا تھا کہ تفصیلی انسپکشن کے لیے نیلم جہلم پاور ہاؤس 5 جنوری سے 2 فروری تک بند رہے گا اور انسپکشن کے بعد پاور ہاؤس سے بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments