کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: جنوبی افریقا 254 کی برتری پر آؤٹ، پاکستان کی بیٹنگ جاری

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقا کی ٹیم 431 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد پروٹیز کو پاکستان پر 254 رنز کی برتری حاصل ہے۔جنوبی افریقا کی طرف سے فاف ڈوپلیسی نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 103 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ بووما اور ڈی کوک نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور شاہین آفریدی نے چار چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقا کی 254 رنز کی برتری کے جواب میں پاکستانی بلے بازوں نے جب کریز سنبھالی تو ابتدا میں ہی اوپننگ جوڑی ٹوٹ گئی اور 10 رنز کے مجموعے پر امام الحق صرف 6 رنز بناکر اسٹین کا شکار ہوگئے۔اظہر علی بھی شان مسعود کا زیادہ دیر ساتھ نہ دے سکے اور 27 کے مجموعے صرف 6رنز بناکر ربادا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: جنوبی افریقا 254 کی برتری پر آؤٹ، پاکستان کی بیٹنگ جاری” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں