حالیہ برفباری سے بند شاہراہ نیلم آٹھ مقام تاشاردہ عام ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

حالیہ برفباری سے بند شاہراہ نیلم آٹھ مقام تاشاردہ عام ٹریفک کیلئے کھول دی گئی،اپر نیلم ،کیرن میں محصور 62 سیاحوں کونکال لیاگیا،کنڈلشاہی سے کٹن سیاحتی مقام کی سڑک بحال کردی گئی ،ایکسین شاہرات ، ایس ڈی او شاردہ ،آٹھ مقام سڑک بحالی کیلئے دن رات کوشاں،عوامی حلقوں کی طرف سے اظہار مسرت ، تفصیلات کے مطا بق جمعتہ المبارک سے شروع ہونیوالی برفباری سے بند شاہراہ نیلم کو محکمہ شاہرات نے پیرکے رو زآٹھ مقام سے شاردہ مین سڑک جبکہ سیاحتی مقام کنڈلشاہی سے کٹن اور کیرن سے اپر نیلم بحال کردی گئی ، اپر نیلم میں پھنسے 62 سیاحوں کو نکال لیاگیا،کیرن سے اپر نیلم سڑک کی بحالی کی نگرانی ایس ڈی او تجمل اعوان جبکہ اٹھ مقام سے شاردہ سڑک کی بحالی کیلئے ایکسین واجد اعوان ، ایس ڈی او منیر نگرا نی کررہے ہیں۔تاہم شاردہ سے کیل سڑک بحالی کیلئے پی ڈبلیوڈی کی ڈوزر مشین کیل سیری کے مقام پر کام کررہی ہے آج کیل تک شاہراہ نیلم بحال ہونے کے امکانات واضح ہوچکے ہیں۔عوامی حلقوں نے محکمہ شاہرات کی دلچسپی اور بروقت شاہراہ نیلم سمیت دواہم سڑکوں کی بحالی پر اظہار مسرت کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں