بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے حال ہی میں پریانکا چوپڑہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے امریکی گلوگار نک جونس کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کبھی پیچھے نہ ہٹیں، کیونکہ ایک خالص دیسی لڑکی ان کے ساتھ ہے۔شاہد کپور نے حال ہی میں اپنے سوتیلے بھائی ایشان کھتر کے ساتھ کرن جوہر کے شو ‘کافی وِد کرن’ میں شرکت کی۔شو کی یہ قسط ابھی تک آن ایئر نہیں ہوئی، تاہم اس کے پرومو ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ہیں۔شو کے دوران جہاں شاہد کپور اپنے چھوٹے بھائی ایشان کھتر کو فلم’دھڑک’ میں ان کی ہیروئن جھانوی کپور سے دوستی کے معاملے پر چھیڑتے نظر آئے، وہیں انہوں نے اپنے بھائی کے ساتھ تعلق اور دیگر معاملات پر بھی کھل کر اظہار خیال کیا۔میزبان کرن جوہر نے ایک موقع پر شاہد سے سوال کیا کہ ‘اگر انہیں پریانکا کے شوہر نک جونس کو کوئی مشورہ دینا ہوتو وہ کیا کہیں گے؟’جس پر شاہد نے نک جونس کو مخاطب کرتے ہوئے جواب دیا، ‘دوست کبھی پیچھے مت ہٹنا، تم ایک اصل دیسی لڑکی کے ساتھ ہو۔’واضح رہے کہ 2009 میں فلم ‘کمینے’ کی شوٹنگ کے دوران شاہد کپور اور پریانکا چوپڑہ کے تعلق سے متعلق خبریں گردش کرنے لگی تھیں، تاہم دونوں نے اس تعلق کی کبھی تصدیق نہیں کی تھی۔شاہد اور پریانکا دونوں اب شادی شدہ اور اپنی زندگیوں میں مگن ہیں۔شاہد نے 2015 میں میرا راجپوت سے شادی کی تھی اور ان کے دو بچے ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔دوسری جانب پریانکا چوپڑہ، امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ گذشتہ برس کے آخر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments