میلبرن: بھارت کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں تاریخی شکست کے بعد آسٹریلین سلیکٹرز نے ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 24 جنوری سے ہوگا جس کے لیے کینگروز ٹیم میں کئی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اوپننگ بلے باز اور ون ڈے ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کو ڈراپ کردیا جب کہ مچل مارش اور شان مارش بھی ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔نوجوان بلے باز ول پوکوسکی پہلی مرتبہ آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئے، میٹ رنشا اور جو برنس کی آسٹریلوی ٹیم میں دوبارہ واپسی ہوئی ہے۔ٹم پین بدستور آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے اور جوش ہیزلی وڈ نائب کپتان ہوں گے۔سری لنکا کے خلاف 13 رکنی آسٹریلوی اسکواڈ کپتان ٹم پین، عثمان خواجہ، جوش ہیزلی وڈ، جوئے برنس، پیٹ کمنس، مارکس ہیرس، ٹریوس ہیڈ، مارنس لبسچگنی، نیتھن لیون، ول پوکوسکی، میٹ رنشا، مچل اسٹارک اور پیٹر سڈل پر مشتمل ہے۔یاد رہے کہ آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈے نائٹ ہوگا جو 24 جنوری سے کھیلا جائے گا جب کہ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ یکم فروری سے شروع ہوگا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments