معروف کمپنی سام سنگ کے اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے صارفین نے شکایت کی ہے کہ جن فونز میں پہلے سے فیس بک ایپ انسٹال ہے، اسے اَن انسٹال کرنا ممکن نہیں ہے۔اسمارٹ فونز میں کمپنی کی جانب سے چند ضروری ایپلیکیشن جیسے ای میل، میسنجر وغیرہ پہلے سے انسٹال ہوتے ہیں لیکن سوشل میڈیا کے دور میں اسمارٹ فونز میں اب ٹوئٹر، ایمازون اور فیس بک ایپ بھی انسٹال کیے جارہے ہیں۔متعدد صارفین کو مشکل درپیش ہے کہ پہلے سے انسٹال شدہ فیس بک ایپ کو اَن انسٹال کرنا ممکن نہیں، کیونکہ اس کے لیے ‘delete’ کا کوئی آپشن ہی موجود نہیں۔صارفین کے مطابق اگر فیس بک استعمال نہ کرنا ہو تو اس کے لیے پھر ایک ہی صورت رہ جاتی ہے اور وہ یہ کہ اپنا اکاؤنٹ غیر فعال کردیا جائے۔ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق پہلے سے انسٹال شدہ فیس ایپ صرف ایک آئیکون ہے، اصلی ایپ نہیں ہے تاہم اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے کوئی تصدیق موصول نہیں ہوسکی۔تاہم صارفین کی جانب سے اس حوالے سے ٹوئٹر پر شکایت کا سلسلہ جاری ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments