لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون شہید اور ایک زخمی ہوگئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر شاہ کوٹ سیکٹر میں سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون شہید اور ایک زخمی ہوگئی۔ترجمان پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے غیر پیشہ وارانہ رویے کا مظاہرہ جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں بربریت کے ساتھ ساتھ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر بھی سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے۔آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارتی فوج کے اس طرح کے اقدامات سے مقبوضہ کشمیر میں بہادر مقامی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments