اسلام آباد: مرحوم اصغر خان کے لواحقین نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کراتے ہوئے درخواست کی ہے کہ اصغر خان کیس بند نہیں ہونا چاہیے۔اصغر خان کے لواحقین کی جانب سے ان کے وکیل سلمان اکرم راجا نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا۔اصغر خان کی اہلیہ، صاحبزادے علی اصغر، نسرین خٹک اور شیریں اعوان نے مشترکہ جواب میں کہا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے اصغر خان کیس کی انکوائری ختم کرنے کی سفارش کو مسترد کرتے ہیں۔اصغر خان کے لواحقین نے کہا کہ اصغر خان کیس میں ایف آئی اے انکوائری ختم نہیں ہونی چاہیے، اصغر خان کا خاندان کیس کا حتمی انجام چاہتا ہے۔لواحقین نے اپنے جواب میں استدعا کی کہ کیس کے ٹرائل کے بعد آنے والا نتیجہ پاکستان کی عوام کے سامنے رکھا جائے۔یاد رہے کہ ایف آئی اے نے اصغر خان کیس کو بند کرنے کی سفارش کی تھی جس کے بعد سپریم کورٹ نے اصغر خان کے لواحقین کو کیس کی پیروی کرنے یا نہ کرنے سے متعلق جواب جمع کرانے کے لیے 31 دسمبر کو نوٹسز جاری کیے تھے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments