سری نگر(کشمیر لنک نیوز) خطہ لداخ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ریکٹر سکیل پرزلزلے کی شدت 4.6یکارڈ کی گئی تاہم کسی جا نی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے ساتھ ہی لوگ گھرو ں سے باہر آئے اور محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو گئے۔زلزلے کے جھٹکے کچھ منٹوں تک محسوس کئے گئے محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر سکیل پر 4.6ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز ہند کش پہاڑی بتائی جاتی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں اس سے قبل بھی کئی بار بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جبکہ سال 2005میں شدید زلزلے کے نتیجے میں سینکڑوں کی تعداد میں انسانی جانیں زیاں ہوگئی جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہو گئے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments