بیجنگ: امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد چین پہنچ گئے جہاں وہ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس کے بعد وہ کل پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔دوسری جانب سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کل اسلام آباد پہنچیں گے اور ان کا دورہ پاکستان 19 جنوری تک ہوگا۔سفارتی ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زاد اپنے دورے کے دوران اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور ان کے ہمراہ امریکی ڈپٹی وزیر خارجہ ایلیس ویلز بھی پاکستان آئیں گی۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد باقاعدہ طور پر وفود کی سطح پر دفتر خارجہ میں مذاکرات کریں گے، ان کے دورے کا مقصد افغانستان میں فوجی انخلا اور افغان طالبان سے بات چیت پر مشاورت ہے۔یاد رہے کہ امریکا نے افغانستان سے فوجی انخلا کے لیے پہلے مرحلے میں 7 ہزار فوجیوں کی واپسی کا اعلان کیا ہے اور امریکی فوجی انخلا سے قبل طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہوچکے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments