اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے متحدہ عرب امارات میں مزید 96 پاکستانیوں کی جائیدادوں کا سراغ لگالیا۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پاکستانیوں کے بیرون ملک بینک اکاؤنٹس اور جائیدادوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ممبر آڈٹ اور ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ایف آئی اے نے بیرون ملک پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی جس میں بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات میں مزید 96 پاکستانیوں کی جائیدادوں کا سراغ لگالیا گیا ہے۔ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کی تعداد 1211 ہوگئی ہے اور ان افراد کی متحدہ عرب امارات میں 2154 جائیدادیں ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ مزید 341 لوگوں کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، جائیداد رکھنے والے 61 افراد کی شناخت نہیں ہو سکی جب کہ ایک شخص مفرور، 5 محروم ہیں اور 10 ایف آئی اے سے تعاون نہیں کررہے۔ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق 97 افراد نے یو اے ای میں جائیداد سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے اور 167 افراد کے خلاف انکوائری بند کردی گئی ہے جب کہ 79 افراد نے ایف بی آر کے پاس اپنے ٹیکس ریٹرن جمع کرائے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments