اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطلی کیخلاف نیب کی اپیل خارج ہونے پر کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قانونی طور پر بالکل درست ہے۔اپنے ٹوئٹر بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ضمانت کی منسوخی کے لیے غیر معمولی وجوہات درکار ہوتی ہیں اور اس فیصلے سے عملی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکی ہے، (ن) لیگ ایک اہم سیاسی جماعت ہے انہیں نئی قیادت منتخب کرنی چاہیے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کے خلاف نیب کی درخواست خارج کردی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“نوازشریف کی سزا معطلی: سپریم کورٹ کا فیصلہ بالکل درست ہے: فواد چوہدری” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
THATS A GOOD DECISION IN MY OPINION THEY HAVE TO LEFT NAWAZ SHAREEF NOW AND GET ALL MONEY FROM HIM SIMPLE