لاہور: وزیراطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے دعویٰ کیا ہےکہ چوہدری برادران کے ساتھ معاملات حل ہوگئے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیض الحسن چوہان نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی اور عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی ہے اور مسئلہ حل ہوچکا ہے، چوہدری برادران کو علم ہےکہ کون ان کا دوست اور کون دشمن ہے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران سب سے زیادہ ذہین اور زیرک سیاستدان ہیں، مخالفین کی خواہش پوری نہیں ہوگی، چوہدری برادران اس نظام کے اہم پلرز ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ عمار یاسر کا معاملہ وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق نہیں، وہ وزیراعلیٰ پنجاب سے خود بات کرلیتے تو مسئلہ حل ہوجاتا ، عمار یاسر ہمارے ساتھی ہیں اور ہمارے ساتھ ہی رہیں گے۔واضح رہےکہ تحریک انصاف کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور پنجاب کے وزیر معدنیات عمار یاسر نے اپنے کام میں مداخلت کا شکوہ کرکے وزارت سے استعفیٰ دیا تھا جب کہ چوہدری برادران کی جانب سے بھی حکومتی رویے اور معاہدے پر تحفظات کی اطلاعات تھیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments