ابوظبی: پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 3 ارب ڈالر کے پیکیج پر دستخط آج ہوں گے۔ذرائع کے مطابق معاہدے پر دستخط کی تقریب ابو ظبی میں ہوگی اور معاہدے کے بعد 3 ارب ڈالر 3 قسطوں میں پاکستان کو فراہم کیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط اسی ہفتے ملنے کا امکان ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سعودی عرب سے بھی پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط اسی ہفتے ملنے کا امکان ہے۔سعودی عرب سے معاشی پیکیج کے تحت پاکستان کو دو قسطوں میں ایک ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔واضح رہےکہ ابوظبی کے ولی عہد نے گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں پاکستان کے لیے معاشی پیکیج کے اعلان کی توقع تھی تاہم دورے میں اس قسم کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا۔علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان کے دورہ امارات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے ہوئے تھے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments