کراچی: بینکنگ کورٹ نے آصف علی زرداری، فریال تالپور اور 11 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 14 فروری تک توسیع کردی جب کہ انور مجید اور عبدالغنی مجید کی ضمانتوں کی درخواست پر سماعت 6 فروری کو ہوگی۔بینکنگ کورٹ میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی تو آصف علی زرداری، فریال تالپور اور دیگر ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے تاہم ایف آئی اے کے تفتیشی افسر اسلام آباد میں ہونے کے باعث پیش نہ ہوسکے۔اس موقع پر عدالت نے کہا کہ تفتیشی افسر موجود ہے، نہ ایف آئی اے کا ریکارڈ، کیس کیسے چلائیں، پہلے سپریم کورٹ کے فیصلے، ریکارڈ اور تفتیشی افسر کو آنے دیں۔بینکنگ کورٹ کے فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ عدالت کیس سننے کو تیار ہے، مگر فائل موجود نہیں، عبوری چالان موجود ہے اور عدالت اسی کی بنیاد پر ضمانت سن سکتی ہے۔عدالت نے ایف آئی اے کے وکیل سے مکالمے کے دوران کہا فائل ہے تو درخواست ضمانت پر دلائل دے دیں۔اس موقع پر انور مجید کے وکیل نے درخواست کی کہ ایف آئی اے اب حتمی چالان پیش کرے تاکہ عدالت میں سماعت کی جائے، جس پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر ممتاز الحسن نے مؤقف اختیار کیا سپریم کورٹ کے حکم میں صرف معاملہ نیب کو بھیجنے کا کہا گیا ہے۔عدالت نے قرار دیا کہ تھوڑا انتظار کرلیں اور ریکارڈ آنے دیں، آپ کو پورا موقع دیں گے۔عدالت نے آصف علی زرداری، فریال تالپور اور دیگر 9 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 14 فروری تک توسیع کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 14 فروری کے لیے ملتوی کردی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments