لاہور: سانحہ ساہیوال کے بعد پولیس ناکوں پر کھڑے اہلکاروں کے لیے نیا اسٹینڈرڈ آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) جاری کر دیا گیا۔پولیس ناکوں پر کھڑے اہلکاروں کے لیے نیا ایس او پی، سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) موبائلز لاہور نے جاری کیا، جس کے مطابق ناکے پر نہ رکنے والی گاڑی پر فائرنگ نہیں کی جائے گی بلکہ وائرلیس پیغام چلا کر اسے روکا جائے گا۔ایس او پی کے مطابق دوران تلاشی کسی قسم کی مزاحمت نہ کی جائے اور ناکوں پر صرف مشکوک گاڑی کو روکا جائے۔یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ شہریوں کو غیر ضروری تنگ نہ کیا جائے۔ایس او پی کے مطابق دوران ڈیوٹی گاڑیوں کے کاغذات چیک نہ کیے جائیں اور مشکوک گاڑیوں اور پیدل جانے والے افراد کی چیکنگ انڈرائیڈ فون سے کی جائے۔پولیس اہلکاروں کے لیے نیا ایس او پی ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب 19 جنوری کی سہہ پہر پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ساہیوال کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک مشکوک مقابلے کے دوران گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کی 13 سالہ بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق اور تین بچے بھی زخمی ہوئے جبکہ 3 مبینہ دہشت گردوں کے فرار ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“سانحہ ساہیوال کے بعد پولیس ناکوں پر کھڑے اہلکاروں کیلئے نیا ایس او پی جاری” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
but i thinks not a good way its horrible seriously how the kids saw their parents dead body thats seriously too much