لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے لیگی رہنما جیل پہنچنا شروع ہوگئے۔جمعرات کا روز کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کے لیے مختص ہے اور جیل انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں شامل افراد ہی ان سے ملاقات کررہے ہیں۔نواز شریف سے ملاقات کے لیے آنے والے لیگی رہنماوں نے ان سے طبیعت سے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے غالب کے شعر میں اپنی صحت کے بارے میں بتایا اور کہا، اُن کے دیکھے سے جو آجاتی ہے منہ پر رونق، وہ سمجھتے ہیں کے بیمار کا حال اچھا ہے۔نواز شریف نے کہا کہ صحت بالکل ٹھیک ہے اور حوصلے بلند ہیں، کسی رہنما یا کارکن سے ملاقات کے لیے مجھے کوئی لسٹ دکھائی نہیں جاتی، ملنے کے لیے جو بھی آتا ہے اسے خوش آمدید کہتا ہوں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments