اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد نے خود پر ہونے والی تنقید کے جواب میں واضح کیا ہے کہ وہ ڈیسکون کمپنی کے صرف شیئر ہولڈر ہیں اور ان کی کمپنی کو مہمند ڈیم کا ٹھیکا ملنا مفادات کا ٹکراؤ نہیں۔عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ ‘میں نہ تو ڈیسکون کا چیئرمین ہوں اور نہ ہی ڈائریکٹر۔ میں کمپنی چھوڑ چکا ہوں اور اب صرف شیئر ہولڈر ہوں’۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘بطور شیئر ہولڈر اس منصوبے میں فائدہ بھی ہو سکتا ہے اور نقصان بھی’۔ایک سوال کے جواب میں عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ‘مہمند ڈیم کے لیے بولی کا عمل میرے مشیر بننے سے پہلے شروع ہوا تھا اور میں نے وزیراعظم عمران خان کو بتا دیا تھا کہ یہ مسئلہ آسکتا ہے لیکن میری نظر میں اس سارے معاملے میں مفادات کا ٹکراؤ نہیں’۔مشیرِ تجارت نے مزید کہا کہ ‘ابھی تک کمپنی کو ٹھیکا نہیں ملا صرف بِڈنگ کے عمل میں کامیابی ہوئی ہے’۔گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ ‘پچھلے سال تجارتی خسارہ 37 ارب ڈالرز تھا’۔ساتھ ہی انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ‘اس سال ایکسپورٹس پہلے سے زیادہ ہوں گی اور برآمدات کو 27 ارب ڈالرز تک بڑھانے کی پوری کوشش کریں گے’۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments