اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کا اجراء کردیا۔تقریب اجراء کے موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ‘اس ہیلتھ کارڈ کا مقصد غریب طبقے کو تحفظ فراہم کرنا ہے’۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ‘گھر میں بیماری ہو تو گھر کا بجٹ ڈسٹرب ہوجاتا ہے، لیکن اس ہیلتھ کارڈ سے غربت کم ہوگی’۔وزیراعظم نے کہا کہ ‘ہم نے پہلے ہیلتھ کارڈ خیبر پختونخوا میں تقسیم کیا اور اب قبائلی علاقے کے خاندانوں کو بھی ہیلتھ کارڈ تقسیم کیے جائیں گے’۔خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ ‘ روپےکی قدر 35 فیصد گرنے کے سبب مہنگائی میں اضافہ ہوا، لیکن حکومت سب سے مشکل میں گھرے طبقے کی مشکلات دور کرے گی’۔انہوں نے اعلان کیا کہ ‘ان کی حکومت غربت ختم کرنے کا جامع پروگرام لائے گی اور بیت المال اور دیگر ایسے اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے گا جبکہ غریبوں کو گھروں کے قرضے کے لیے بھی اسکیم لائی جائے گی’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘بھارت، سری لنکا اور بنگلا دیش تک ہم سے آگے نکل چکے ہیں، ہم موجودہ وسائل استعمال کر کے بہتری کا پلان لانے پر غور کر رہے ہیں’۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments