کراچی: کراچی کے علاقے کلفٹن میں شقی القلب ماں کے ہاتھوں سمندر میں ڈبو کر قتل کی گئی ڈھائی سالہ بچی کی لاش آج صبح دو دریا کے قریب سے مل گئی۔ساحل پولیس کے مطابق واقعہ ڈیفنس فیز 8 میں فرحان شہید پارک کے قریب گزشتہ شام پیش آیا۔ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ کے مطابق ساحل پولیس نے ڈیفنس فیز 8 میں شہریوں کی نشاندہی پر 28 سالہ ملزمہ شکیلہ راشد کو گرفتار کیا تھا۔شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ مذکورہ خاتون نے اپنی کمسن بچی کو سمندر میں ڈبو دیا۔پیر محمد شاہ کے مطابق ملزمہ کی ڈھائی سالہ بچی انعم کی لاش آج عمار اپارٹمنٹ کے قریب دو دریا کے سمندر سے مل گئی ہے اور قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جنہیں آج ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن طارق دھاریجو کے مطابق خاتون نے بیان دیا ہے کہ اس کے شوہر نے ایک ماہ قبل اسے بلاوجہ گھر سے نکال دیا تھا اور اس کے باپ نے بھی گھر میں جگہ نہ دی، وہ دربدر ہوگئی تھی، جس بنا پر بچی سے چھٹکارا پا کر خود بھی مرنا چاہتی تھی۔پولیس کے مطابق ملزمہ شکیلہ راشد گولیمار کے علاقے سلطان آباد کالونی کی رہائشی ہے اور اس کا شوہر راشد شاہ کراچی کے نجی اسپتال میں ملازم ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments