کیا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کے معاملے پر یوٹرن لیا ہے یا بیرونی دباؤ نے سرفراز احمد کو ورلڈ کپ تک بنانے پر مجبور کیا؟حقائق یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے ہفتے کے روز سرفراز احمد کو لندن سے فون کرکے بتادیا تھا کہ منگل کو لاہور تشریف لائیں آپ کو ورلڈ کپ کیلئے کپتان مقرر کیا جارہا ہے۔پیر کی شب پاکستان کرکٹ بورڈ نےعجلت میں طلب کی گئی پریس کانفرنس میں میڈیا کو صر ف یہی بتایا کہ کسی اہم موضوع پر پریس کانفرنس طلب کی گئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ اگر سرفراز احمد ہی کو کپتان برقرار رکھنا چاہتا تھا تو 30 جنوری کو پریس ریلیز میں پاکستان کرکٹ بورڈ کچھ اور بیان کررہا تھا۔30 جنوری کو پی سی بی کا کہنا تھا کہ سرفراز مستقبل میں کپتان ہوں گے یا نہیں، فیصلہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بعد ہوگا۔ کپتان کا تقرر سیریز بائی سیریز کیا جاتا ہے۔ مارچ میں پاکستان سپر لیگ کے بعد آسٹریلیا کی سیریز کیلئے کپتان کا اعلان کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیا میں جاری قیاس آرائیوں کے بعد سرفراز احمد کو ہفتے کو فون پر بتایا گیا کہ منگل کو انہیں ورلڈ کپ کیلئے کپتان مقرر کردیا جائے گا۔پی سی بی ترجمان نے اعتراف کیا کہ ہمارے بیان پر غلط تاثر لیا جارہا تھا جس کو درست کرنے کیلئے قیاس آرائیوں کا خاتمہ کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کی کپتانی کے حوالے سے جو قیاس آرائیاں ہورہی ہیں اسے ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“پی سی بی نے یوٹرن لیا یا بیرونی دباؤ نے سرفراز کو کپتان برقرار رکھنے پرمجبور کیا؟” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
i think they have to change sarfraz from this post