واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسکو کی سرحد پر دیوار بنانے کے لیے پھر سے مذاکرات شروع کرنے پر اصرار کرتے ہوئے ڈیموکریٹس کو ‘اتحاد اور مفاہمت’ کا مشورہ دیا ہے کہ وہ جمود توڑیں اور امریکا کی عظمت کو حاصل کریں۔امریکی کانگریس سے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ‘میں ہر صورت میکسیکو کی سرحد پر دیوار بناؤں گا’۔ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ‘بیرون ملک دشمنوں کو ناکام بنانے کے لیے امریکیوں کو اپنے ملک میں اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا’۔’دنیا میں کوئی بھی امریکا کا مقابلہ نہیں کرسکتا’اپنے خطاب کے دوران ٹرمپ نے باور کروایا کہ ان کے دو سالہ اقتدار میں معیشت نے بے مثال ترقی کی ہے۔ان کا کہنا تھا، ‘امریکا ہر دن ہر جگہ فتح یاب ہو رہا ہے، امریکی معیشت دنیا کی بہتر معیشت اور امریکی فوج دنیا کی طاقتور فوج ہے، دنیا میں کوئی بھی امریکا کا مقابلہ نہیں کرسکتا’۔ٹرمپ کے بقول ‘دنیا کی تیزی سے فروغ پاتی معیشت کا بھی ہم سے مقابلہ نہیں، بے روزگاری 50 سال کے دوران کم ترین شرح پر آچکی ہے، ٹیکس میں کمی کی وجہ سے کمپنیاں امریکا میں کاروبار کے لیے آ رہی ہیں اور امریکا تیل و گیس کی پیداوار کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے’۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو سال میں مسائل کے حل کے لیے انہوں نے انتھک جدوجہد کی اور دو سال میں اُن مسائل کے حل پر بھی کام کیا جو دہائی سے دونوں جماعتوں کے ارکان نے نظر انداز کیے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments