سنچورین: پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کو 27 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں وائٹ واش کو ٹال دیا۔سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف دیا۔سینچورین میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ گرین شرٹس کی جانب سے محمد رضوان 26، آصف علی 25، بابر اعظم 23 اور شاداب خان 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔پروٹیز کی جانب سے ہینڈرکس نے 4 اور کرس مورس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 9 وکٹوں پر 141 رنز بناسکی۔ تاہم سیریز 1-2 سے جنوبی افریقا کے نام رہی۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 3، شاداب خان اور فہیم اشرف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جنوبی افریقا نے دورے میں پاکستان ٹیم کو تینوں فارمیٹس میں شکست دی ہے۔ ٹیسٹ سیریز میں میزبان ٹیم 0-3 سے فاتح رہی۔ ون ڈے سیریز میں پاکستان نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن جنوبی افریقا 2-3 سے کامیاب رہا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“تیسرا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان نے جنوبی افریقا کو 27 رنز سے شکست دے دی” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
thats a good news that pakistan won the match