پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی فورسز کے ہاتھوں پانچ کشمیری نوجوانوں کی شہادت غیر انسانی فعل ہے۔ ایک بیان میں دفتر خارجہ ترجمان نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی برف خون سے لال ہو چکی ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے۔ترجمان نے کہاکہ کلگام میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں پانچ کشمیری نوجوانوں کی شہادت غیر انسانی فعل ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت بے حسی سے کشمیریوں کی قتل وغارت جاری رکھے ہوئے ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت افضل گرو اور مقبول بٹ کی پھانسیوں کے سالوں بعد بھی انصاف کے تقاضوں کی کھلے عام دھجیاں اڑا رہا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments