اسلام آباد سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کی پاکستان کے دورے کے موقع پر جڑواں شہروں کے لیے مثالی سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا، میٹروبس سروس راولپنڈی تک محدود رہے گی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکارجڑواں شہروں کی اہم شاہراہوں پر تعینات کئے جائینگے ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کے موقع پر اسلام آباد میں 100 سے زائد سیکورٹی چیک پوائنٹس ترتیب دیئے جائیں گے، اسلام آباد کی فضائی حدود مکمل طور پر بند کردی جائے گی اور 16اور 17فروری کو جڑواں شہروں کے مخصوص علاقوں میں موبائل سروس بھی بند رہے گی۔ اسلام آباد کی اہم شاہراہوں پر بڑی گاڑیوں کا داخلہ 2روز کے لئے بند رہے گا، شاہراہ دستورریڈیو پاکستان سے سیرینا ہوٹل، سہروردی روڈ تک بند رہے گی اور مری روڈ فیض آباد انٹر چینج سے سیرینا چوک تک بند رہے گی، ایکسپریس ہائی وے کورائول چوک سے فیصل ایونیو 15یوٹرن تک محدود اوقات میں بند کی جائے گی جب کہ پشاور، کہوٹہ، مری سے آنے والی ٹریفک کو متبادل راستے فراہم کیے جائیں گے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکارجڑواں شہروں کی اہم شاہراہوں پر تعینات کئے جائیں گے، اسلام آباد میں ڈرون یا اس جیسے کھلونے نما ہیلی کاپٹروں کو دیکھتے ہی گولی مار دی جائے گی، اسلام آباد ریڈزون میں گاڑیوں کا داخلہ 2روزبند رہے گا اور جڑواں شہروں کی میٹروبس سروس راولپنڈی تک محدود رہے گی۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان وزیراعظم ہائوس میں قیام کریں گے جبکہ سعودی وفود اسلام آباد کے نجی ہوٹلوں میں قیام کرے گا۔ جس کے لیے اسلام آباد کے 2بڑے نجی ہوٹل مکمل اور 2ہوٹل جزوی طور پر بک کر لئے گئے۔ محمد بن سلمان کی ورزش کے سامان، فرنیچر اور ضروری اشیا سے بھرے 5ٹرک بھی پہنچ گئے ۔ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کے ہمراہ ایک بڑا وفد آئے گا۔mk/nsr
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments