سری نگر(کشمیر لنک نیوز) مقبوضہ کشمیر میںایک فوجی اہلکار نے جموں میں اپنی ہی سروس رائفل سے خود کشی کی ہے۔سپاہی سندیپ سنگھ ، جو پناما چوک جموں میں قائم کیمپ پر سنتری کی حیثیت سے ڈیوٹی انجام دے رہا تھا، نے سروس رائفل سے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ اس کو فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔اہلکار کے اس انتہائی اقدام کی کوئی فوری وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی پست ہمتی اور ذہنی دباو کے باعث خودکشی اور معمولی جھگڑے پر ساتھی اہلکاروں کو قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، 2017 سے تاحال 421 اہلکار خودکشی اور آپس کے جھگڑے میں ہلاک ہوئے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments