دبئی:پی ایس ایل 4کی انتظامیہ نے میچوںکے دوران اسٹیڈیم میں شائقین کو سیاسی بینرز لہرانے اور نعرے بازی سے روکنے کی حکمت عملی تیارکر لی ہے اور میچوں کے دوران ایسی حرکت کرنے والے تماشائیوں کواسٹیڈیم سے باہر نکالنے سمیت جرمانہ بھی کیا جاسکتا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس شاندار ایونٹ کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیا جائے گا بلکہ اس سے مکمل پرہیز کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی تا کہ کھیل کو کھیل کی حد تک ہی رہنے دیا جائے اور اسے پاکستان کی یکجہتی کی علامت سمجھا جائے۔ ذرائع کے مطابق لیگ کے چوتھے سیزن کو سیاسی محاذآرائی سے بچانے کےلئے حکام نے کئی اہم فیصلے کئے ہیں۔ شائقین کرکٹ کو میچز کے دوران سیاسی بینرز اور غیر متعلقہ پلے کارڈز اندرلے جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور سیاسی نعرے لگانے پر ایسے افراد کو گراونڈ سے باہر نکالنے سمیت انہیں جرمانہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ سیاسی اسکورنگ کرنے والوں پر کڑی نظر رکھنے کےلئے اہلکار تعینات کئے جائیں گے اور میدان سے باہر بھی گروہوں کی شکل میں نعرے لگانے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔یاد رہے کہ ماضی میں بھی کرکٹ میچوںکے دوران شائقین کو سیاسی نعرے لگا نے پر کشیدگی کا ماحول پیدا ہوتا رہا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments