اسلام آباد۔۔۔ وزیراعظم ہاﺅس میں سپریم کورآرڈینیشن کونسل کا پہلا اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کی۔ سپریم کوآرڈینیشن کونسل میں دونوں ملکوں کے خارجہ، دفاع، دفاعی پیداوار کے وزرا ءشامل ہیں۔ خزانہ، توانائی، پٹرولیم، آبی وسائل اور اطلاعات کے وزراءبھی کونسل کا حصہ ہیں۔کونسل اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر جلد عمل درآمد یقینی بنائے گا۔ کونسل کے تحت اسٹیئرنگ کمیٹی اور جوائنٹ ورکنگ گروپوں کی تشکیل ہوگی۔سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے قیام کی تجویز سعودی ولی عہد نے دی تھی۔ اس کا اجلاس ہرسال ریاض اور اسلام آباد میں ہوگا۔ دریں اثناء وزیراعظم عمران خان کی طرف سے دئیے گئے عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ آپ مجھے سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر سمجھیں۔ پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔ ولی عہد نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوست اور بھائی ہے۔ یقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان بہت آگے بڑھے گا۔ 20 ارب ڈالر کے معاہدے سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ ہے ۔ مزید سرمایہ کاری کریں گے۔ اگلے20 سال میں پاکستان میں سیاحت کا شعبہ فروغ پائےگا۔ آنیوالے وقت میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید پروان چڑھیں گے۔ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ہمارے لئے پاکستان بہت زیادہ اہم ملک ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے اندر جانے کا موقع ملا جس پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکر گزار ہوں ۔انہوں نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاری دونوںممالک کے مفاد میں ہے۔ عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ ہمارا دوست اور بھائی رہا ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور انکے وفد کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کرتے ہیں۔ آج کا دن پاکستانیوں کےلئے عظیم ہے ۔ ہر ضرورت اور مشکل میں سعودی عرب ہمارے ساتھ رہا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات بلند یوں کو چھو رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ سعودی عرب کی سرمایہ کاری دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری پر سعودی عرب کا شکرگزار ہوں۔ اگر سیکیورٹی کا مسئلہ نہ ہوتا تو یہاں ہزاروں افراد آپ کے استقبال کےلئے موجود ہوتے ۔ مجھے اس بات پر خوشی ہے کہ سعودی عرب میں سالانہ 80ملین افراد سیاحت کےلئے آتے ہیں۔ پاکستان میں بھی پہاڑوں کے حوالے سے سیروسیاحت کے بے پناہ مواقع ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments