جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں پھر حملہ، میجر سمیت4 بھارتی فوجی ہلاک

 بھارتی فوج نے  ینگلنہ نامی گائوں میں  3 کشمیری یوں کو شہید کر دیا  ہے
بھارتی فوج کا  میجر ڈی ایس ڈانڈیال بھی حملے میں مارا گیا ہے
سری نگر(کشمیر لنک نیوز)جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں پیر کے روز ایک حملے میں بھارتی فوج کے میجر ڈی ایس ڈانڈیال سمیت 4 فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ بھارتی فوج نے 3 کشمیری یوں کو شہید کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پلوامہ ضلع کے پنگلنہ نامی گائوں میں پیر کی صبح بھارتی فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے محاصرہ کر کے تلاشی آپریشن شروع کیا ۔اس دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک 46 سالہ شہری، مشتاق احمد بھی زخمی ہوگیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ ڈی آئی جی پولیس امیت کمار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ مشتاق احمد کے علاوہ دو افراد مارے گئے جو عسکریت پسند تھے۔ تین شہریوں کی شہادت کی اطلاع پر مقامی لوگوں نے زبردست احتجاج کیا فورسز نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا۔ بھارتی فوجی ترجمان کے مطابق علاقے میں مجاہدین اور بھارتی فورسز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں آفیسر سمیت چار فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ مرنے والے فوجیوں کی شناخت میجر ڈی ایس ڈانڈیال،ہیڈ کانسٹیبل سیوا رام، سپاہی اجے کمار اور سپاہی ہری سنگھ کے طور ہوئی ہے ۔شدید زخمی فوجی اہلکار کی شناخت سپاہی گلزار محمدکے طور ہوئی ہے جس کو سرینگر میں قائم فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں