بارباڈوس: ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کرس گیل نے ورلڈ کپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔بارباڈوس میں ایک میچ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرس گیل نے کہا کہ ‘میں دنیا میں کرکٹ کا عظیم ترین کھلاڑی ہوں اور بلاشبہ میں اب بھی یونیورس باس ہوں اور قبر میں جانے تک یہ اعزاز میرے پاس رہے گا’۔کرس گیل نے کہا کہ میں اب اسٹینڈز میں بیٹھ کر نوجوان کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھنا چاہتا ہوں اور خواہش ہے کہ کیرئیر کا اختتام ورلڈکپ کی جیت کے ساتھ ہو۔کرس گیل نے کہا کہ ورلڈ کپ کی جیت کے لیے میں پورا زور لگاؤں گا اور ورلڈکپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ کیرئیر کو بریک لگ جائے گا۔کرس گیل کا گزشتہ چند سالوں سے ٹیم میں ان آؤٹ کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے آخری مرتبہ 18 جولائی 2018 کو بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ میچ میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔ورلڈ کپ کے لیے ویسٹ انڈیز اسکواڈ میں منتخب ہونے کی صورت میں کرس گیل اپنے کیرئیر کا پانچواں ورلڈ کپ کھیلیں گے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹیم کی قیادت سمیت آل راؤنڈر کی حیثیت سے کرس گیل 103 ٹیسٹ، 284 ون ڈے اور 54 ٹی ٹوئنٹی میچز میں نمائندگی کرچکے ہیں۔39 سالہ کرس گیل دنیائے کرکٹ کے 14ویں اور ویسٹ انڈیز کے دوسرے بلے باز ہیں جنہیں 10 ہزار سے زائد رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments