ہندو انتہا پسندوں کی شعیب ملک کو دھمکیاں حیدرآباد آئے تو ان پر حملہ بھی کیا جاسکتا ہے نئی دہلی پاکستانی کرکٹراور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے شوہر شعیب ملک کو ہندو انتہا پسندتنظموں کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل پاکستانی کرکٹرشعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان زندہ باد کا ٹویٹ کیا تھا جس کے بعد سے ہندو انتہا پسندوں نے انہیں دھمکیاں دینا شروع کردیں ہیں۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پرشعیب ملک کے اس ٹوئٹ کے بعدیہ مطالبہ بھی کیا جارہا ہے کہ انہیں حیدرآباد نہ آنے دیا جائے،اگر وہ آئے تو ان پر حملہ بھی کیا جاسکتا ہے۔دوسری جانب کئی انتہا پسندوں کی جانب سے ثانیہ مرزا سے اس کا جواب دینے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ 27فروری کو پاک فوج کی جانب سے بھارت کو دراندازی پر منہ توڑ جواب دیا گیا تھا جس کے بعد کئی پاکستانی فنکاروں اور کھلاڑیوں نے اپنے ملک سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے مختلف ٹوئٹس کئے تھے۔ تب ہی شعیب ملک نے بھی پاکستان سے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے یہ ٹوئٹ کیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“ہندو انتہا پسندوں کی شعیب ملک کو دھمکیاں” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
they are extreme bad people seriously thats too much why they are doing like this most hated Indians