پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماورا حسین نے اداکاری میں بہترین جوہر دکھا کر شوبز انڈسٹری میں اپنا نام بنایا اور اب تعلیمی میدان میں بھی کامیابی سمیٹتے ہوئے وکالت کی ڈگری حاصل کرلی۔اداکارہ نے گزشتہ برس اسلامک قانون میں اعلیٰ تعلیم ’دی انسٹیٹوٹ آف لیگل اسٹڈی‘ اسلام آباد سے مکمل کی جو لندن یونیورسٹی سے منسلک ہے۔انہوں نے سب سے پہلے ماہ اکتوبر میں ’دی انسٹیٹوٹ آف لیگل اسٹڈی‘اسلام آباد میں منعقد تقسیم اسناد کی تقریب میں اپنی بہن و اداکارہ عروا حسین کے ساتھ شرکت کی۔جب کہ گزشتہ روز ماورا حسین نے لندن یونیورسٹی کے زیر اہتمام تقسیم اسناد تقریب میں والدین کے ساتھ شرکت کی۔ماورا نے تقریب کی تصاویر مداحوں سے شیئر کیں اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔اداکارہ نے سند وصول کرنے کے لیے جاتے وقت کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ لکھتی ہیں کہ ’زندگی کے کچھ لمحے بہت گہرے ہوتے ہیں جس میں سمجھ نہیں آتا کیا کیا جائے ‘۔ماورا نے کہا کہ ’میں نے سچ میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں اپنے کیرئیر کے ساتھ تعلیم مکمل کرسکوں گی لیکن آج جب میں نے اسٹیج کے لیے قدم بڑھائے تو میں شکرگزار تھی اس زندگی کے لیے سب کی دعاؤں اور محبت کے لیے‘۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments