پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا جب کہ پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔سوات کے میدانی علاقوں میں بارش جب کہ مالم جبہ اور کالام کے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے، دیامر کے بالائی مقامات پر بھی وقفے وقفے سے برفباری ہورہی ہے۔شمالی وزیرستان کے میدان علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقے شوال اور رزمک میں ہلکی برفباری ہوئی۔ضلع نوشہرہ، صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان اور ملحقہ علاقوں میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔سرگودھا میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، چنیوٹ، شکر گڑھ اور گرد و نواح میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔بلوچستان کے شہر چمن اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بارش جب کہ کوژک ٹاپ پر برفباری کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ پر آمد و رفت متاثر ہے۔انتظامیہ نے کوژک ٹاپ سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے جب کہ کان مہترزئی، زیارت اور توبہ اچکزئی میں بھی برفباری جاری ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments