لاہور.. سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کچھ بھی کرلے جیل مجھے نہیں توڑ سکتی۔یہ لوگ میرا علاج کرائیں تماشا تو نہ بنائیں ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیاکہ بلاول بھٹو اور نواز شریف ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ نواز شریف اور بلاول کی ملاقات ایڈیشنل جیل سپریٹنڈنٹ کے کمرے میں ہوئی ۔ذرائع کے مطابق نواز شریف با اعتماد تھے۔بلاول نے نواز شریف سے کہا کہ میاں صاحب آپ3 مرتبہ کے وزیر اعظم ہیں یہ زیادہ دیر آپ کو بند نہیں رکھ سکتے۔ امید ہے اگلی ملاقات جیل سے باہر ہوگی۔ جس پر نواز شریف نے ہنس کر جواب دیا کہ یہ بھی کہہ دیں یہ ملاقات جلد سے جلد ہو۔یہ کچھ بھی کرلیں جیل مجھے نہیں توڑ سکتی۔بلاول نے نواز شریف کو این آئی سی وی ڈی میں علاج کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب سندھ حکومت این آئی سی وی ڈی میں عالمی معیار کا علاج کرانے کو تیار ہے۔ نواز شریف نے جواب دیا کہ علاج تو میں خود بھی کرا سکتا ہوں ۔ حکمران اجازت تو دیں۔ یہ لوگ میرا علاج کرائیں ۔تماشا تو نہ بنائیں۔مجھے اسپتال لے جایا جاتا ہے۔ بلڈ پریشر اور بلڈ ٹیسٹ کروا کر واپس جیل لے آتے ہیں ۔علاج نہیں کراتے۔نواز شریف نے بلاول سے کہا کہ ہم نے جو غلطیاںکیں سو کیں ۔اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی آمد پر بڑی تعداد میں کار کنان بھی کوٹ لکھپت جیل کے باہر پہنچ گئے ۔ گل پاشی کر کے اور نعرے لگا کر استقبال کیا ۔ لیگی کارکن بھی پہنچے جو نواز شریف کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔ اس موقع پر نواز شریف کی صحتیابی کےلئے بھی دعا کی گئی ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments