دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق محدود آور کی کرکٹ میں پاکستان کی حکمرانی برقرار ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان ٹیم 135 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ بھارت 122 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو حالیہ 3 میچز کی سیریز میں وائٹ واش کر کے تین پوائنٹس حاصل کیے جس کے بعد اس نے آسٹریلیا سے تیسری پوزیشن چھین لی۔انگلینڈ 121 پوائنٹس کے ساتھ تیسری، آسٹریلیا 120 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی اور جنوبی افریقا 118 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔10 بہترین بلے بازوں کی فہرست میں بھی پاکستان کا قبضہ برقرار ہے، 885 پوائنٹس کے ساتھ بابر اعظم پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، نیوزی لینڈ کے کولن منرو دوسری اور آسٹریلیا کے گلین میکسویل تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔بہترین 10 بولرز میں افغانستان کے راشد خان 780 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، پاکستان کے شاداب خان 720 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور انگلینڈ کے عادل رشید تین پوائنٹس حاصل کر کے 709 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments