اسلام آباد: سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقاتی ٹیم کو سابق وزیراعظم سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی گئی۔پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی محمد اقبال کی جانب اسلام آباد کی احتساب عدالت میں درخواست دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نوازشریف ماڈل ٹاؤن کے مقدمے میں ملزم نامزد ہیں ان سے جیل میں تفتیش کی اجازت دی جائے۔احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے پنجاب پولیس کی درخواست پر سماعت کی، اس دوران نیب نے پولیس کی درخواست کی مخالفت کی اور مؤقف اپنایا کہ نوازشریف سے تفتیش کے لیے پنجاب پولیس ہائیکورٹ سے رجوع کرے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پنجاب پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے نوازشریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments