لاہور… وفاقی محتسب برائے ہراسگی کشمالہ طارق نے خبردار کیا ہے کہ خواتین کوگڈمارننگ میسج بھیجنا اور انہیں بار بار چائے کی دعوت دینا ہراسمنٹ ہے۔ منگل کو وفاقی محتسب برائے ہراسگی کشمالہ طارق نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہراسمنٹ کی مختلف اقسام ہیں۔خواتین کو گڈ مارننگ میسج بھیجنا بھی ہراسگی کے زمرے میں آتا ہے۔ اسی طرح اگر آپ کو کوئی بار بار چائے پر جانے کا بھی کہے وہ بھی ہراسمنٹ میں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس ایسی شکایات بھی آئی ہیں جہاں دفاتر کے نائب قاصد بھی خواتین کو ہراساں کر رہے ہوتے ہیں۔انہوں نے خواتین سے کہا کہ آپ آن لائن شکایات بھی درج کرا سکتی ہیں۔ہر درخواست کا فیصلہ 2 ماہ میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مردوں کوچاہیئے کہ اتنا اسپیس ضرور دیں کہ مسائل حل ہوسکیں۔ انہوںنے کہاکہ خواتین تمام شعبوں میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ حالیہ برسوں میں تقریبا 40 فیصد سی ایس پی افسران خواتین ہیں۔ خواتین کو جسمانی و ذہنی تشدد سے نکالنے کے لئے انہیںمالی طور پر مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments