ابوظہبی: آسٹریلیا نے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹںگ کا فیصلہ کیا ہے۔ابوظہبی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سیریز میں مہمان ٹیم کو 0-2 کی برتری حاصل ہے۔سیریز بچانے کے لیے گرین شرٹس کو آج کا میچ لازمی جیتنا ہوگا اور کپتان شعیب ملک آج کا میچ جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔آسٹریلیا کے خلاف تیسرے میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد عباس اور فہیم اشرف کی جگہ جنید خان اور عثمان شنواری کو شامل کیا گیا ہے۔مہمان ٹیم نے بھی دو تبدیلیاں کیں، زخمی جے رچرڈسن اور کولٹر نیل آج کا میچ نہیں کھیل سکیں گے جن کی جگہ پیٹ کمنس اور جیسن بینڈروف کو گیارہ رکنی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔قومی ٹیم شان مسعود، امام الحق، حارث سہیل، عمر اکمل، کپتان شعیب ملک، عماد وسیم، محمد رضوان، یاسر شاہ، عثمان خان شنواری، جنید خان اور محمد حسنین پر مشتمل ہے۔آسٹریلوی ٹیم کپتان ایرون فنچ، عثمان خواجہ، شان مارش، پیٹر ہینڈسکومب، گلین میکسویل، مارکس اسٹونس، الیکس کیری، پیٹ کمنس، نیتھن لیون، ایڈم زمپا اور جیسن بینڈروف پر مشتمل ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments