راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں منشیات کے مقدمے میں سزا کاٹنے والے 2 قیدیوں کی پراسرار ہلاکت ہوگئی۔ذرائع کےمطابق بشارت اور عابس نامی قیدی منشیات فروشی کے کیس میں سزا یافتہ تھے اور اڈیالہ جیل میں قید کاٹ رہے تھے، بشارت سزا کے طور پر سیل میں بند تھا جب کہ عباس کو بیرک میں رکھا گیا تھا، دونوں قیدیوں کی لاشیں صبح بیرکوں سے ملیں جس کی جیل انتظامیہ کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں قیدیوں کی رات اچانک طبعیت خراب ہوئی تاہم جیل انتظامیہ کی جانب سے دونوں کو نہ طبی امداد دی گئی اور نہ ہی اسپتال منتقل کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اڈیالہ جیل میں قیدیوں کا علاج نہیں کیا جاتا اور جیل میں موجود اسپتال میں علاج کی سہولیات نہیں ہیں، انتظامیہ کی جانب سے دونوں قیدیوں کو فوری طبی امداد فراہم نہ کرنے انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی ہے۔جیل انتظامیہ کے مطابق قانونی کارروائی کے بعد دونوں لاشیں ورثا کے حوالے کردی جائیں گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments