طرابلس: خانہ جنگی کے شکار ملک لیبیا کی حکومت نے دارالحکومت طرابلس کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے باغیوں کے ہاتھوں میں جانے والے علاقوں کا دوبارہ کنٹرول سنبھالنے کا اعلان کیا ہے۔دارالحکومت طرابلس کے مضافاتی علاقوں میں حکومت اور سابق باغی جنرل خلیفہ حفتر کی فورسز کے درمیان گزشتہ 5 روز سے جاری جھڑپوں کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔حکومت کے حامی فوج کے کرنل محمد گنونو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ طرابلس کے نواحی علاقوں کا باغیوں سے کنٹرول چھیننے کے لیے جوابی کارروائی کی جائے گی اور اس کارروائی کو ‘غصے کا آتش فشاں’ نام دیا گیا ہے۔کرنل محمد گنونو نے کہا کہ باغیوں کے خلاف جوابی کارروائی کا مقصد لیبیا کے تمام شہروں کو غیر قانونی فورسز کے تسلط سے چھڑانا ہے۔یاد رہے کہ دارالحکومت طرابلس سے 50 کلو میٹر دور جنوبی علاقوں پر خلیفہ حفتر کی خودساختہ لیبین نیشنل آرمی کا کنٹرول ہے جہاں لیبیائی حکومت کی حامی فورسز کی جانب سے ہفتے کے روز فضائی کارروائی بھی کی گئی۔حکومت مخالف اور لیبین آرمی کے خود ساختہ کمانڈر خلیفہ حفتر کی جانب سے 4 روز قبل کی جانے والی کارروائی کے نتیجے میں حکومت اور باغیوں کے مجموعی طور پر 35 افراد ہلاک ہوئے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments