اسلام آباد: پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کرنے والے جرمن سفیر مارٹن کوبلر کی دو سالہ مدت مکمل ہوگئی اور روانگی سے قبل انہوں نے پاکستانیوں کے نام الوداعی ویڈیو پیغام دیا ہے۔مارٹن کوبلر شیروانی زیب تن کرتے ہوئے اپنے الوداعی ویڈیو پیغام میں اپنے پاکستانی مداحوں کو السلام و علیکم کہہ کر مخاطب ہوئے اور کہا کہ بدقسمتی سے میرا یہ آخری ویڈیو پیغام ہے، آپ لوگوں کے خوبصورت ملک میں دو شاندار سال گزارنے کے بعد اداس دل کے ساتھ واپس جارہا ہوں۔مارٹن کوبلر نے کہا کہ آپ لوگوں کی مہمان نوازی اور احترام کے لئے آپ سب کا مشکور ہوں اور آپ کو اپنے دل میں رکھوں گا، میں نے ذاتی زندگی میں بھی آپ کے ملک کی بہت سی خوبصورتی دیکھی۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ تمام تر سیاسی، معاشرتی یا پھر معاشی مشکلات کے باوجود پاکستان امن اور خوشحالی کی جانب اپنا راستہ بنالے گا اور میرا دل ہمیشہ پاکستان کے ساتھ جڑا رہے گا۔جرمن سفیر نے پاکستانی مداحوں کو کہا کہ یقین رکھیں میں عام سیاح کی حیثیت سے پاکستان واپس آؤں گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“پاکستان کے مداح جرمن سفیر مارٹن کوبلر کا پاکستانیوں کے نام الوداعی ویڈیو پیغام” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
he is amazing person i admire he is pious person who actually say what he has seen