پاکستان کرکٹ کا بیٹنگ میں بڑا نام اور غیر متنازع کھلاڑی یونس خان پاکستانی جونیئر ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے لیے اب بھی ریس میں سب سے آگے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سب سے کامیاب ٹیسٹ بیٹسمین یونس خان، پاکستانی جونیئر ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے لیے اب بھی مضبوط امیدوار ہیں، پی سی بی اور یونس خان کے درمیان بات چیت جاری ہے اور ڈیڈ لاک کا تاثر قطعی غلط ہے۔پی سی بی چیئرمین احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان کے درمیان ملاقاتوں میں بات چیت آگے بڑھ رہی ہے۔ پی سی بی کے دونوں بڑے جلد یونس خان سے ایک اور ملاقات کریں گے جس میں ممکنہ طور پر حتمی بات چیت ہو گی۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان اور احسان مانی کی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی تھی جبکہ یونس خان اور وسیم خان کی ملاقات، پی ایس ایل کے دوران کراچی میں ہوئی تھی۔جمعے کو ویک اینڈ کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائر یکٹر وسیم خان رات کو لاہور سے کراچی پہنچے اور ہفتے کو ندیم خان سے وسیم خان نے ملاقات کی۔ذمے ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان نے مشروط طور پر انڈر 19 ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے پر آمادگی ظاہر کی ہے اور چند شرائط کو طے کر کے یونس خان کو یہ ذمے داری سونپی جائے گی۔جونیئر ٹیم کے منیجر کے لیے سابق ٹیسٹ اسپنر ندیم خان مضبوط امیدوار ہیں، وہ اس سے قبل بھی یہ ذمے داری کامیابی سے نبھا چکے ہیں۔پی سی بی یونس خان کی تقرری تین سال کے لئے کرنا چاہتا ہے۔ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ انڈر 19 ٹیم کا کوچ ایڈہاک بنیاد پر کسی بھی کوچ کو مقرر کر دیتا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments