کراچی انسانی حقوق کی علمبردار اور ہیومن رائٹس کے لئے جدوجہد کرنے کے حوالے سے عالمی سطح پرتسلیم شدہ شخصیت عاصمہ جہانگیر کی زندگی پر بنائی گئی ڈاکیومنٹری فلم کی تعارفی (اسکریننگ) تقریب 13اپریل2019 بروز ہفتہ شام 4 بجے اسکائوٹ آڈیٹوریم، سندھ اسکائوٹ ہیڈکوارٹرکراچی میں منعقد ہو گی۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار ریاض عاجز فلم کے ڈائریکٹر و پروڈیوسر ہیں جبکہ شبیر غوری اور وقار احمد نے معاونت کی ہے، عبدالمتین فلم کے ایڈیٹر ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر رضا ربانی ہونگے جبکہ قاضی خالد علی، وائس چانسلر شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء تقریب کی صدارت کریں گے۔سینیٹر سلیم ضیائ، یاسین آزاد،سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور خالد جاوید ، سابق صدر سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن تقریب میں مہمان خاص ہونگے۔mk/ah
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments